ایک سہانی صبح, ہاتھ میں گرما گرم چائے کا کپ لیئے میں نے ٹویٹر
کھولا تو ٹائم لائن پہ ایک خبر بمعہ تصویر میری نظروں کے سامنے ہچکولے کھارہی تھی.
"وزیراعظم پاکستان نوازشریف اور انکے خاندان کا نام دنیا کے
دیگر صاحبِ اقتدار کے ناموں کے ساتھ "پانامالیکس"میں شامل ہے"
میاں صاحب کی مسکراتی تصویر میرا منہ چڑا رہی تھی
اس خبر کو پڑھ کے سب سے پہلا خیال جو میرے ذہن میں آیا وہ "کالا
دھن" تھا
خبر میں آف شور کا بھی زکر تھا
"اب یہ آف شور کیا بلا ہے"
میں نے بڑبڑاتے ہوئے گوگل سرچ کیا
کہ اچانک کوئی میرے کانوں میں گنگنایا
"بات تو سچ ہے مگر
بات ہے رسوائی کی"
پاناماپیپرز نے ساری دنیا میں تہلکہ مچا دیا
بڑے بڑے لوگوں کو ننگا کر کے رکھ دیا
آئس لینڈ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا تو کچھ ممالک نے ان رپورٹس
کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس چوروں پر تحقیقات شروع کر دیں
نوازشریف کے کیس میں مخالف پارٹیوں نے میاں صاحب کے خلاف خوب واویلا
مچایا, میں بھی پیش پیش تھی
میاں صاحب کی کرپشن کی کہانیاں تو سنی ہوئی تھیں پر اس رپورٹ نے ان
کہانیوں کی سچائی پر مہر ثبت کر دی
پاکستان ایک مرتبہ پھر ساری دنیا میں بدنام ہو گیا
اور یہ بات باشعور عوام کا خون جلانے کیلئے کافی تھی
یاد رہے میں نے "باشعور" کا لفظ استعمال کیا ہے, پٹواری اس
لفظ سے مستثنیٰ ہیں
پاناماپیپرز نے ایک دن کیلئے پٹواریوں کو ممنون حسین بنا دیا انکی
زبان کنگ رہی سارا دن
اگلے دن نوازشریف نے قوم سے خطاب کا اعلان کیا
میں یہ سمجھنے سے قاصر تھی کہ وہ ایک مجرم کے طور پہ خطاب کر رہے تھے
یا ایک وزیراعظم کی حثیت سے
بہرحال نوازشریف دونوں صورتوں میں اپنا مقدمہ خود لڑ رہے تھے قوم سے
خطاب تو ایک بہانہ تھا
انکی درد بھری تقریر کا خلاصہ کچھ یوں تھا
"میاں نوازشریف کا کوئی ذاتی مکان نہیں, جاتی امرا والا محل
انکی والدہ کے نام ہے, مری میں ہیلی پیڈ کی سہولت والا گھر انکی بیگم کے نام ہے,
سعودی عرب اور برطانیہ کے اثاثے انکے بچوں کے ہیں اور تو اور انکی اپنی گاڑی بھی
انکے پیسوں سے خریدی ہوئی نہیں, ایک دوست کی طرف سے تحفہ میں ملی ہوئی"
ایک منٹ میں زرا اپنی آنسوؤں سے بھری آنکھیں صاف کر لوں, الفاظ صحیح
نظر نہیں آ رہے😢
تو جناب ابھی میاں صاحب کی دکھ بھری آپ بیتی ختم نہیں ہوئی
" اس شریف
خاندان نے بہت قربانیاں دیں پاکستان کیلئے,آپ انکی کون کون سی قربانی کو جھٹلائیں
گے. پچھلے 80 سال سے صاف شفاف کاروبار کرنے والا خاندان جس نے ڈھاکہ فاؤنڈری
گنوائی, بھٹو نے انکی اتفاق فاؤنڈری پہ قبضہ کر لیا (سسکی)
بےنظیر بھٹو نے کوئی جہاز پکڑ کے میاں صاحب کو پچاس کڑوڑ کا نقصان
کروا دیا
(ہوکا) 😳
سارے لیئے گئے قرضے سود سمیت واپس لوٹا دیئے یہاں تک کہ انسانی
ہمدردی کے تحت جو ٹیکس واجب الادا نہیں تھے وہ بھی دے دیئے
تین مرتبہ کرسی پہ بیٹھنے کے باوجود اپنے عہدے کا کوئی ذاتی فائدہ
نہیں اٹھایا"
اس خلاصے کو پڑھ کے آپ خود فیصلہ کریں کہ ایک غریب انسان ساری دنیا
میں پھیلے ہوئے کاروبار کا ٹیکس کیسے دے جبکہ اسکے اپنے نام کچھ بھی نہیں؟
32 ملین ڈالر منی
لانڈرنگ کا اسکینڈل
رمضاں شوگر مل سے "را" ایجنٹ کی گرفتاری آپکو میاں صاحب پہ
صرف الزام نہیں لگتے؟
ایک درویش کنگلا انسان جو کہ خود کسی اور کے گھر اپنی زندگی کے دن
پورے کر رہا ہو وہ بھلا کسی کو کیا پناہ دے گا؟
وہ تو بھلا ہو اللّٰہ جی کا کہ انکے بیٹے حسین نواز (جسکو نہ
صرف باوضو پیدا ہونے کی سعادت حاصل ہے, بلکہ وہ کاروبار کے اسرار و رموز بھی ماں
کے پیٹ سے سیکھ کے نکلا)
نے 17 سال کی عمر میں ہی کاروباری دنیا فتح کر لی
اگر حسین کو کاروباری دنیا کا محمد بن قاسم کہا جائے تو کچھ غلط نہ
ہو گا
اب اتنے دکھی انسان کو اتنا تو حق دینا چاہیئے نا کہ وہ تحقیقاتی
جیوڈشل کمیٹی میں اپنے بیٹے سے ادھار لے کر اپنے من پسند جج خرید کر گونگلوؤں سے
مٹی جھاڑ سکے؟
لوگو,
میاں صاحب کی سرگزشت سن کر میں نے تو چار ڈبے ٹشو پیپر کے پھڑکا دیئے
تھے
آپ نے کتنے پھڑکائے؟
نوٹ: میاں صاحب کی کلائی میں بندھی انتہائی قیمتی گھڑی انہیں سڑک
کنارے ملی تھی..
#بِیاعلی
Twitter:
@biyaali57
No comments:
Post a Comment